ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام سے عالمی سطح پر ہماری مصنوعات کی طلب کا درست تخمینہ لگانے، پیداوار میں اضافے اور ترسیل میں باقاعدگی لانے میں مدد ملے گی۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طاہر جاوید کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے صنعت سمیت ہر شعبے میں مقابلے بازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
حکومت نے صنعت کی بحالی اور اس کی مشکلات میں کمی کیلئے صنعتی شعبے کی لوڈشیڈنگ ختم کی۔انہوں نے کہا کہ معیار، جدت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ عالمی اقتصادی مارکیٹ اور تجارتی منڈیوں میں رسائی کا باعث بن سکتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک کے تحت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے قیام سے بین الاقوامی سطح پر ہماری مصنوعات کی مانگ کا درست تخمینہ لگانے، پیداوار میں اضافے اور ترسیل میں باقاعدگی لانے میں مددملے گی، جبکہ سی پیک کے تحت ریل منصوبے کی تکمیل سے خام مال کی ترسیل میں بہتری اور لاگت میں کمی آئے گی۔
No comments:
Post a Comment