Saturday, 14 October 2017

عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ انتقال کرگئیں

بچوں کے مشہور ڈرامے 'عینک والا جن‘ میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی نصرت آرا بیگم انتقال کرگئیں۔




 نصرت آرا کافی عرصے سے علیل تھیں اور آج حالت بگڑنے پر انہیں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کا آئی سی یو میں اعلاج جاری تھا جب سانس اکھڑنے اور دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔


خیال رہے کہ اداکارہ کو ایک سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کے باعث ان کی بائیں ٹانگ متاثر ہوئی تھی۔


اُس وقت بیت المال نے نصرت آرا کے علاج معالجے کے اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔


واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ایک سرکاری لیٹر نصرت آراء بیگم کو دیا گیا تھا، جسے دکھا کر وہ کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکتی تھیں۔


رواں سال کے آغاز میں نصرت آراء نے حکومت پنجاب سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ انہیں رہائش کے لیے ایک مکان فراہم کیا جائے، کیونکہ اس وقت وہ ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔


نوے کی دہائی میں ڈرامہ سیریل 'عینک والا جن' نے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبولیت حاصل کی تھی، اس ڈرامے میں نصرت آرا کا کردار ’بل بتوڑی‘ آج بھی شائقین میں اتنا ہی مقبول ہے۔


 





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...