https://goo.gl/KCZKRu
قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی نے بیماری کا عذر پیش کرکے ایمولینس سے اترنے سے انکار کردیا جس پر جج نے ایمبولینس میں آکر ہی سماعت کی اور ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت آج پھر ہوئی جس میں پولیس نے مفتی عبدالقوی کے بیمار ہونے کی میڈیکل رپورٹ پیش کی تاہم عدالت نے میڈیکل رپورٹ مسترد کردی اور ملزم کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفتیشی افسر نے مفتی عبدالقوی کو پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پرعدالت نے انہیں محض ایک گھنٹے کا وقت دیا۔
عدالت کی جانب سے ایک گھنٹے کی مہلت دیے جانے کے بعد انہیں اسپتال سے فوری طور پر عدالت لایا گیا تاہم مفتی قوی نے بیماری اور نقاہت کے سبب ایمبولینس سے اترنے سے ہی انکار کردیا۔
ان کے انکار پر بھی جج نے سماعت معطل نہیں کی اور کمرہ عدالت سے چل کر ایمبولینس پہنچے اور اس میں بیٹھ کر مفتی عبدالقوی سے بیان لیا۔
جج نے بیان قلم بند کرانے کے بعد مفتی عبدالقوی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا بعدازاں پولیس نے انہیں دوبارہ کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا۔
اسپتال ایم ایس کے مطابق انہیں شام تک اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پولیس انہیں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر اپنے ساتھ لے جائے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انکار, انے, ایمبولینس, جج, سماعت, سے, عدالت, قوی, لیے, مفتی, میں, پاکستان, پہنچ, کا, کمرہ, کے, گیا
No comments:
Post a Comment