Friday, 6 October 2017

حسن، حسین، مریم اور صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : مریم ، حسن، حسین اور  کیپٹن (ر) صفدر کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  نیب آئندہ سماعت پر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کرے گی۔


تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس مقدمے میں ملوث سابق اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں مریم، حسن، حسین اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



نیب ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی مراحل کو پورا کیا جائے گا، آئندہ سماعت پر نیب ملزمان کو اشتہاری قراردینےکی درخواست دائر کرے گی۔یاد رہے کہ نیب عدالت نے حسین نواز، حسن نواز،مریم صفدر اور کیپٹن(ر) صفدر کو طلب کررکھا تھا، احتساب عدالت میں عدم پیشی پرعدالت ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا واضح حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...