Friday, 6 October 2017

لٹیروں کاجشن قیامت کی نشانی ہے


اسلام آباد: عمران خان ہتک عزت کے دعوے سے متعلق پیپلزپارٹی پرپھٹ پڑے۔ کہتے ہیں خدان کی شان، ہتک عزت کا دعویٰ اپنی مشہور زمانہ کرپشن کیخلاف بات کرنے پر کریں گے۔ ن لیگ پر بھی تنقید کے تیر چلائے۔ پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے بھی جوابی گولے داغ دیے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خدا کی شان دیکھیں پیپلزپارٹی کی قیادت ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرے گی۔ ہتک عزت کا دعویٰ اپنی مشہورزمانہ کرپشن کیخلاف بات کرنے پرکریں گے۔




عمران خان نے نواز شریف کو بھی پارٹی صدر منتخب کرنے پرسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے مخبوط الحواس ٹولہ کسی جائے پناہ پرقابض ہوجائے۔ لٹیروں کا جشن قیامت کی ایک نشانی ہے۔





چئیرمین پی ٹی آئی کے بیان پر جیالے رہنما سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی شام کے بعد ہوش میں نہیں رہتےہیں۔ وہ اپنے والد کی کی کرپشن پر بات کریں۔ اخلاقی اور مالی کرپشن چئیرمین تحریک انصاف کی شناخت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ دشمن کی بہنوں بیٹیوں کی عزت کرتےہیں جبکہ عمران خان سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔



No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...