Thursday, 5 October 2017

ٹرمپ کی خونی پالیسی،پاکستان اور افغانستان میں کیا ہونیوالا ہے؟حامد کرزئی کے سنسنی خیزانکشافات،خطرے کی گھنٹی بج گئی


کابل/لندن(آئی این پی )افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، کابل سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کیلئے لڑائی اور خونریزی کا پیغام ہے۔کابل میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔خطے میں امن کے لئے اسلام آباد کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔


امریکا سے متعلق سوال پر سابق افغان کا کہنا تھا،انہیں یقین ہے کہ امریکا کی اس سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا کوئی حکمت عملی ہے ۔ایک سوال پر حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کے خلاف ملٹری ایکشن ہونا چاہیے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کے حالیہ دورہ افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انہیں امید ہے کہ یہ دورہ قیام امن کے لیے اہم اور مثبت ثابت ہو گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم اور جڑے ہوئے بھائی ہیں۔






























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...