Wednesday, 18 October 2017

ناسمجھ سیاست دان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں‘ احسن اقبال

نیویارک : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کی ترقی،استحکام کے دشمن موجود ہیں جبکہ بھارت ہرسطح پرہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے نیویارک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اورمعیشت مضبوط ہورہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی واتحاد کی ضرورت ہے، ناسمجھ سیاست دان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اندرونی استحکام ہی کامیابی کی ضمانت ہے جبکہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی ترقی،استحکام کے دشمن موجود ہیں جبکہ بھارت ہرسطح پرہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات دینے اور تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرسکتے ہیں۔

ملک دشمن عناصر بداعتمادی اور عدم استحکام پیدا کررہے ہیں: وزیرداخلہ


شریف مافیا سزا سے بچنے کیلئے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے: عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ احسن اقبال کا بیان سن کر مجھے بطور پاکستانی فوجی بے حد افسوس ہوا ہے، معیشت کے معاملے پر پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے اپنا موقف پیش کیا۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...