Monday, 16 October 2017

ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک ہوگیا۔




بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں مقامی فٹبال لیگ میں پرسیلا اور سیمین پڈانگ کےمابین میچ جاری تھا کہ اس دوران پرسیلا ٹیم کا گول کیپر اپنے ہی کھلاڑی کی ٹکر لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔


ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 38 سالہ شعور الہدیٰ گول کیپرکو سر اور سینے پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ٹکرلگنے سے شعور الہدی کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا،ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے سے کھلاڑی کا سانس بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔


دوسری جانب گول کیپرکی موت پر شہرسوگ میں ڈوب گیا۔ کھلاڑیوں اور ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ کے بعد شعور الہدی کی یاد میں شمعیں روشن کیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پرسیلا ٹیم نے میچ میں صفر کے مقابلے میں دوگول سے کامیابی حاصل کرلی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...