Wednesday, 4 October 2017

جن کو عزت کا رکھوالا سمجھا انہو نے ہی میرے ساتھ

میں ہمیشہ سے بدتمیز رہا۔۔۔ بچپن میں اسکول جاتے ضد کرنا۔۔۔ کھانا کھاتے وقت ضد کرنا۔۔۔ یہ نہیں کھانا وہ نہیں کھانا۔۔۔ مجھے نہیں یاد کے پانچویں کلاس تک میں نے اپنے ہاتھ سے نہایا ہو، کپڑے پہنے ہو یا کھانا کھایا ہو۔۔ باپ، بھائی اور بہن کی محبت مجھے مِل نہ سکی۔ پرائمری سے میٹرک کلاس تک تو یہ عادت تھی کہ رات میں سونے سے پہلے کتابیں، کاپیاں، بیگ غرض کہ ہر چیز اِدھر اُدھر چھوڑ کر سو جاتا تھا۔ مگر صُبح آنکھ کھولتے ہی جب دیکھتا کہ ہر چیز بہت ہی سلیقے سے بیگ میں پڑی ہوئی ہوتی تھی۔ اور میرا بیگ نہایت ہی نفاست سے میز پر رکھا ہوا ہوتا تھا۔ اور جب کبھی بھی رات میں بارش ہوتی تو مجھ پر کمبل ڈال دیا جاتا تھا۔ لیکن پھر بھی مجھے ہمیشہ سے گھر میں دو چیزوں سے بہت چیڑ تھی۔ ایک بارہ سے تیرہ گھنٹے ہاتھ سے چلائی جانے والی سلائی مشین کے شور سے اور دوسری روٹی کے کناروں سے جو گئ نا کگنے سے سوکھی رہ جاتی تھی۔ مگر وہ روٹی کے سوکھے ٹکڑے جو نا کھانے کی وجہ سے چھوڑ دیتا تھا۔ میں نے نہیں دیکھا کہ وہ روٹی کے سوکھے ٹکڑے کبھی فروخت کیے گئے ہو۔ اور ہاں جب بھی مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی میں اُسی سلائی مشین کی طرف رُخ کرتا جس سے مجھے چیڑ تھی۔ جب بھی مجھے معمول سے بڑھ کر پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں دیکھتا کہ گھر میں سلائی مشین کے چلنے کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے بھی بڑھ جاتا تھا۔ مجھے یاد ہیں کہ کالج میں داخلے کے لیے مجھے زیادہ پیسوں کی ضرورت تھی، تو میں نے گھر میں آکر بتا دیا۔

اور اُسی رات تقریباً دو بجے میری آنکھ کھلی توگھر کے برآمدے میں مجھے کوئی آواز سُنائی دی، جب غور سے سُنا تو معلوم ہوا کہ کوئی گُٹھی گُٹھی سیسکیوں کے ساتھ رو رہا ہیں۔ میں نے چُپکے سے برآمدے میں دیکھا تو مُوٹے سے شیشے کا چشمہ لگائے میری ماں مشین میں دھاگہ ڈالنے کی ناجانے کب سے مسلسل کوشش کر رہی تھی۔ اور ساتھ ساتھ آنسو بھی گِر رہے تھے۔میں نے پوچھا!کیاکر رہی ہو ماں؟ ماں نے چونک کر میری طرف دیکھا اور جلدی سے آنسوصاف کر کے مُسکرا کر صاف آواز میں کہا، کہ محلے میں کل شادی ہے اُن کے کپڑے تیار کر رہی ہوں۔ لیکن دھاگہ سوئی میں نہیں ڈھل رہا۔اُس دن ماں کے آنسو دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ مجھے کوئی چھوٹا موٹا کام کرنا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...