قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ابوظہبی ٹیسٹ جیتنا چاہتے تھے لیکن جیت نہ سکے،، ٹیم پر دباو ہے لیکن جیت کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں باولنگ کمبی نیشن کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے۔ حسن علی ان فٹ ہیں ان کی جگہ متبادل کے طورپر وہاب ریاض کو لے کر آئے ہیں۔
ٹیم میں بلے بازی کی تبدیلیوں کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آج میچ میں یہی نوجوان بیٹسمین رہیں گے اور پر امیدہوں کہ یہ ا چھا کھیل کرمیچ جیتیں گے۔
No comments:
Post a Comment