Wednesday, 11 October 2017

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

فٹ بال کے عالمی نگراں ادارے فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی جس کے نتیجے میں ملک میں ہر طرح کی انٹرنیشنل فٹبال سرگرمیاں رک گئی ہیں۔




پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور حکومت کے درمیان کئی سال سے جاری تنازع کا یہ شاخسانہ برآمد ہوا ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت ہی معطل کردی۔ پابندی کی وجہ سے نہ صرف انٹرنیشنل فٹبالرز پاکستان نہیں آسکیں گے بلکہ پاکستانی ٹیم بھی باہر نہیں جاسکے گی، جب کہ پاکستان کا کوئی فٹ بالر انفرادی طور پر بھی کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گا۔


پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دو گروپوں کے درمیان فیڈریشن پر کنٹرول کا تنازع ڈھائی سال سے عدالت میں ہے۔ سیکریٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن احمد یار لودھی نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیفا نے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ملک میں اب ہر طرح کی انٹرنیشنل فٹبال سرگرمیاں معطل رہیں گی۔


فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا پاکستان میں فیصل صالح حیات اور کرنل ریٹائرڈ احمد یار لودھی کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے فیفا کی تسلیم شدہ قومی فیڈریشن کے اکاؤنٹس بحال نہیں کیے اور ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول واپس نہیں دیا جس پر فیفا نے یہ پابندی لگائی۔


واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی فیفا نے پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اس کی تسلیم کردہ قومی فٹبال فیڈریشن کو مانتے ہوئے کنٹرول نہ دیا گیا تو پابندی عائد کردی جائے گی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...