https://goo.gl/wRw8YQ
کرکٹ کے 2 ایشیائی پہلوان سری لنکا اور پاکستان ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد کل سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کریں گے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اس کے اگلے ہی دن دوسرا مقابلہ ہوگا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچیں گی۔ زندہ دلان کا شہر اور قذافی اسٹیڈٰیم کا میدان دلہن کی طرح سجے گا اور مہمان لنکن کو ویلکم کرے گا۔
دو ہزار نو کے بعد آئی لینڈرز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ پاک لنکا ٹیمیں 15 ٹی ٹوئنٹیز کھیل چکی ہیں، جن میں گرین شرٹس کا پلہ بھاری رہا۔ یو اے ای کے میدانوں میں 3 میچ ہوئے۔ قومی شاہینوں نے 2 بار اونچی اڑان بھری جبکہ ایک بار جیت آئی لینڈرز کو ملی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment