Sunday, 8 October 2017

بے حیائی کا انعام: حجاب پہننے سے انکار کرنے والی ایران کی خاتون کو امریکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)حجاب کے خلاف بغاوت، ایرانی خاتون کھلاڑی کو امریکہ نے انعام سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق حجاب پہننے سے انکار کرنے والی ایران کی خاتون شاطرکو امریکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ 19 سالہ دورسا درخشانی نے جبرالٹر میں شطرنج کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ایرانی چیس فیڈریشن کی جانب سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ پابندی کے بعد درخشانی امریکہ چلی گئیں اور وہاںایک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ۔


اب بتایا جا رہا ہے کہ امریکی چیس فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت درخشانی جو امریکہ میں رہتے ہوئے چیس مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہے ان کا بھی نام ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی چیس فیڈریشن نے انہیں امریکی چیس پلیئرز میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد درخشانی اب عالمی مقابلوں میں ایران کی بجائے امریکہ کی نمائندگی کرنے کی اہل ہو گئی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...