Sunday, 15 October 2017

شریف مافیا سزا سے بچنے کیلئے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا سزا سے بچنے کیلئے فوج کو برا بھلا کہہ رہا ہے۔




اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج کو برا بھلا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ شریف مافیا منی لانڈرنگ کی سزا سے بچ جائے۔


جے آئی ٹی میں صحیح کام کرنے پر فوج کو برا بھلا کہا جارہا ہے، شریف برادران جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، حالانکہ عدلیہ کا فیصلہ نہ ماننے سے جمہوریت خود بخود ڈی ریل ہوگئی اور نظام انتشار کی طرف جارہا ہے، اب شریف خاندان کے خلاف ریاست مدعی ہے اور ریاست شریف خاندان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جس کی وجہ سے انتشار کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں جو سیاست ہورہی ہے اس کی وجہ سے آج ہم مقروض ہیں اور سبز پاسپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں، نائن الیون کے بعد سے ہم غیرملکیوں کی مدد کررہے ہیں جب کہ بیرون ملک بے قصور پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، جیلوں میں ڈال دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ماضی میں پاکستان کی عزت تھی جو آج ختم ہوگئی ہے، سیاست دانوں نے پاکستان کو اس حال پر پہنچایا، اقتدار میں آکر اپنی ذات کے لیے پیسہ بنانا کرپشن ہے۔


عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف قائداعظم کو ہی لیڈر مانتا ہوں اور جو جدوجہد قائداعظم کی تھی وہی پی ٹی آئی کی بھی ہے، آج پاکستان مقروض ہوچکا اور کوئی پوچھنے والا نہیں، شریف فیملی کے بچے آج ارب پتی بن گئے ہیں۔


میاں شریف کے 7 بھائی تھی، آج ان کے بھائی کہاں ہیں اور میاں شریف کے دونوں بچے کہاں ہیں، اقتدار میں آنے سے قبل اور آنے کے بعد ان سیاست دانوں کے اثاثوں کا جائزہ لیں، آپ چوری پکڑ لیں گے، سینما کا ٹکٹ بیچنے والے زرداری کے 600 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں، عوام سیاست دانوں کو صحیح برا بھلا کہتے ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300 ارب کی چوری کرکے عدالت میں ایسے آیا جیسے کشمیر فتح کرلیا ہو، 30 ہزار کروڑ کی چوری کرکے پوچھتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور جے آئی ٹی کے باہر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ میرے سوال کا جواب نہیں دیا، پاکستان میں طاقتور خود کو ماورائے قانون سمجھتا ہے، اس ملک پر ان لوگوں نے حکمرانی کی جنہوں نے صرف اپنی ذات کے لیے سوچا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...