Saturday, 14 October 2017

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔




دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔


سری لنکا کے ایک روزہ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے 17 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں صرف 4 میں ہی کامیابی مل سکی جب کہ 11 میں ناکامی اور 2 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔


دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد 9 میچوں میں سے صرف 2 میں ناکام ہوئے جبکہ 7 میں انہوں نے کامیابی کا جشن منایا جن میں چیمپئنز ٹرافی کا اہم معرکہ بھی شامل ہے۔


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اعداد و شمار پر بھی نظر ڈالی جائے تو یہاں بھی گرین شرٹس آگے ہیں۔


دونوں ٹیمیں 148 میچوں میں آمنے سامنے آئیں جن میں 85 میں جیت پاکستان کو ملی جبکہ 58 میچوں میں سری لنکا نے پاکستان کو چت کیا اور 1 میچ برابر ہوا جبکہ 4 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔


میچوں کے علاوہ سیریز کے اعتبار سے بھی پاکستان سری لنکا پر حاوی رہا ہے جہاں 18 سیریز میں سے گرین شرٹس صرف 6 ہارے جبکہ گیارہ میں پاکستان کو کامیابی ملی اور ایک سیریز ڈرا ہوئی۔


مہمان سری لنکا نے حال ہی میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دی تھی۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...