Friday, 13 October 2017

کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹے کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔




بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اور سیف نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ تیمور کو انگلینڈ کے بورڈنگ سکول بھیج دینگے ۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا انہوں نے کرینہ کیساتھ مشاورت کے بعد سوچ لیا ہے کہ تیمور کو شوبز کی چمک سے دور رکھیں گے تاکہ تیمور کی معصومیت برقرار رہے ۔


سیف کا کہنا تھا تیمور کی پرورش بھی ویسے ہی ہوگی جیسے ان کے دوسرے بچوں سارا اور ابراہیم کی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ کرینہ کی نئی آنیوالی فلم   ویر دی ویڈنگ   میں تیمور کا مختصر کردار ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی تردید کرینہ کر چکی ہیں ۔ 





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...