Sunday, 1 October 2017

قومی دن پر چین میں شاندار تقریبات

عوامی جمہوریہ چین نے یکم اکتوبر کو اپنا 68 واں قومی دن منایا، اس حوالے سے دارالحکومت سمیت ملک کی تمام ریاستوں، خود مختار علاقوں اور ہانگ کانگ میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔




واضح رہے کہ چین میں طویل عرصے تک خانہ جنگی کے بعد 1949 میں خانہ جنگی کا اختتام ہوا، جس پر عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی گئی۔


چین بھر میں قومی دن کی تقریبات تین تک جاری رہتی ہیں، تاہم کئی ریاستوں اور علاقوں میں یہ تقریبات ایک ہفتے تک بھی جاری رہتی ہیں۔


68 ویں قومی دن کی مرکزی تقریب دارالحکومت بیجنگ کے ’تیامان اسکوائر‘ پر ہوئی، جہاں حال ہی میں 50 میٹر چوڑے اور 17 میٹر طویل ’فلاور باسکٹ‘ کو نصب کیا گیا تھا۔


قومی دن کی مرکزی تقریب میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد شامل ہوئے۔


تقریبات کا آغاز عوامی جمہوریہ چین کا جھنڈا ہوا میں لہرا کر کیا گیا، تقریبات میں چینی صدر سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔


قومی دن کی مناسبت سے چین بھر میں بھی سرکاری و نجی سطح کی تقریبات منعقد ہوئیں، جب کہ ہانگ کانگ میں قومی دن پر مظاہرے دیکھنے میں آئے۔


ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں میں چینی انتظامیہ سے آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔


خیال رہے کہ ہانگ کانگ خود مختار ہے، مگر چینی حکومت کا وہاں پر عمل دخل ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...