اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ختم نبوت قانون کے حوالے سے حکومت سازش کا شکار ہوئی، کس نے سازش کی اور ٹائپنگ میں غلطی کیسے ہو گئی؟سپیکر صاحب غلطی کا اعتراف کرنے سے بات نہیں بنے گی، معاملےکی تحقیقات کرا کے اصل بات قومی کے سامنے لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہونے والی یہ سازش اگر بے نقاب نہیں ہوتی تو پھر حکو مت کو کسی سے گلہ شکوہ کرنے کی ضرورت نہیں، ختم نبوت قانون کے حوالے سے حکومت کے خلاف سازشی کی گئی ۔
یہ سازش کرنے والا کون ہے اور ٹائپنگ میں غلطی کیسے ہو گئی ، یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب! غلطی کا اعتراف کرنے سے بات نہیں بنے گی حقائق سامنے لانا ہونگے۔ ختم نبوت میرے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی دوسری رائے قبول نہیں۔ حنیف عباسی نے شیخ رشید کے انتخابی اصلاحات ترامیم میں ختم نبوت فارم پر بیانات کے حوالے سے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس وقت پوری دنیا میں ناموس رسالت پر حرف آیا اس وقت دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح ہم بھی سراپا احتجاج تھے ۔ ڈنمارک میں توہین رسالت پر مبنی کارٹون شائع ہونے پر جب ہم ڈنمارک کے خلاف مری روڈ پر احتجاج کر رہے تھے تو اس وقت شیخ رشید نے ہم پرپولیس کے ذریعے ڈنڈے برسائےاور جیل بھجوایا۔
Thursday, 5 October 2017
ختم نبوت ؐ قانون کے معاملے پر حنیف عباسی نےبغاوت کر دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment