لاہور: تین روزہ پی ایف ڈی سی فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، پہلے روز فلمسٹار ریشم اور حمائمہ ملک نے ریمپ پر جلوے بکھیر دیئے۔
لاہور میں فیشن کا میلہ سج گیا، پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کا آغاز ہوا تو پہلے ہی روز ریمپ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی ۔
فلمسٹار ریشم اور حمائمہ ملک نے دلہن بن کر ریمپ پر ادائیں دکھائیں توشرکا دل تھام کررہ گئے، مہرون، گولڈن، اور سرخ رنگ کے عروسی ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ کو جگمگائے رکھا ۔
فیشن ویک کے پہلے روز چار ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے ۔
No comments:
Post a Comment