Monday, 16 October 2017

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی: سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی ہمیں کسی بات کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔




لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس متوازن تھی، کسی بات کو متازع نہیں بنانا چاہیے، کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ جھگڑا ہو مگر ایسا نہیں ہوگا اور ہم مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ نظام چلے گا کچھ ڈی ریل نہیں ہورہا، پاکستان کو 2018 میں عام انتخابات دیں گے جس میں لوگ اپنا فیصلہ دیں گے۔


سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے میں سی پیک لٹکا نہیں، اس پر بات چیت جاری ہے، طویل المعیاد قرضہ بھاری مارک اپ پر نہیں لیں گے۔


وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن 18 سے بڑھا کر 40 ارب تک لے گئے ہیں، مال گاڑیوں کی تعداد 182 سے بڑھا 3318 سالانہ تک پہنچادی ہے اور مسافر ٹرینوں کے انجنوں کی تعداد 160 سے 325 کردی ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ فریٹ انجن کی تعداد 8 سے بڑھا کر 95 کردی ہے اور تمام ریلوے کراسنگز پر جدید سگنل سسٹم لگائے جائیں گے۔


خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے نے اب تک حکومت سے کوئی امدادی پیکیج نہیں لیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...