Friday, 6 October 2017

ہاں میں ہندو ہوں، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیان نے ہلچل مچادی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک نے وعظ کے دوران ایک ہندو لڑکی کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ اسلام ہی سچا دین ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺکی آمد کا ذکر ہندوؤں کی کتابوں میں بھی ملتا ہے ۔ کہنے لگے کہ اسلام صرف ایک علاقے کیلئے نہیں نہیں آیا بلکہ یہ ایک کائناتی مذہب ہے جس پرعمل کرکے آپ دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں ۔حضوراکرم ؐ کواللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لیے مبعوث فرمایا۔


ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاکہ آپ کہتی ہیں کہ میں ہندو ہوں میں آپ کوہندو کی تعریف بتاتا چلوں ہندو اس کوکہتے ہیں جو بھارت میں رہتا ہے۔ جس کے جواب میں لڑکی نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے ۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ہندو ایک جغرافیائی اصطلاح ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے میں ہندو ہوں۔ ہندو کا لفظ پہلی بار عربوں نے استعمال کیا جب وہ بھارت آئے۔ جب میں عرب ممالک میں جاتا ہوں توعربی لوگ مجھے دیکھ کرکہتے ہیں کہ ہندی ہے ہندی۔ ایران کے لوگ بھی اس لفظ کا استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے وہ لوگ جو بھارت میں رہتے ہیں اس لحاظ سے میں بھی ہندو ہوں۔


No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...