Saturday, 7 October 2017

جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کیلئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور 20 سالہ آل راؤنڈر محمد سیف الدین پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔




بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 15 اکتوبر سے ہو گا جس سے مصدق حسین اور سنزامل اسلام کو انجری مسائل کے باعث ڈراپ کر دیا گیا ہے۔


2016ء میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیف الدین کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، انہوں نے رواں برس اپریل میں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا تھا۔


آل راؤنڈر ناصر حسین کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ لٹن داس کو بھی قریباً دو برس دوری کے بعد دوبارہ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، انہوں نے آخری بار نومبر 2015ء میں ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔


اعلان کردہ ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، امرالقیس، محموداللہ، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابررحمان، ناصرحسین، مہدی حسن میراز، مستفیض الرحمان، تسکین احمد، روبیل حسین اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...