Wednesday, 11 October 2017

وزیر ریلوےنے جدید سہولتوں سے مزین عوام ایکسپریس کا افتتاح کردیا

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جون 2017 تک پاکستان ریلویز کی آمدن بڑھ کر 40 ارب روپے ہوگئی ہے جو 2013 میں18 ارب روپے تھی۔




بدھ کو راولپنڈی میں جدید سہولتوں سے مزین عوام ایکسپریس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلویز نے ٹرین کو جدید سہولتوں سے مزین کرنے پراپنے وسائل سے 10 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔


سعد رفیق نے کہا کہ علامہ اقبال ایکسپریس خیبر میل، اکبر بگٹی ایکسپریس اور بہاو الدین ذکریا ایکسپریس کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔


انہوں نےکہاکہ پاکستان ریلویز نے اپنی کچھ اراضی واگزار کرائی ہے جس پر غیر قانونی قبضہ کیاگیاتھا ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...