Saturday, 14 October 2017

کراچی میں لیاقت آباد کے قریب رینجرز کی کارروائی

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے قریب سپلنڈڈ اسکول شریف آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعدادمیں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا ہے.




ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند شرپسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی کی نیت سے سپلنڈڈ اسکول شریف آباد لیاقت آباد کے قریب ایک پلاٹ میں اسلحہ اور ایمونیشن چھپا رکھاہے.


جس پر رینجر کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا گیا ہے.


اسلحہ میں ایک عدد رائفل نائن ایم ایم ایک عدد رائفل سیون ایم ایم بمعہ چھ عدد میگزین ایک عدد آٹھ ایم ایم رائفل بمعہ چار عدد میگزین،بائیس بور کے دوعدد میگزین ،نائن ایم ایم پستول بمعہ دو عدد میگزین اور مختلف اقسام کے تین سو پنسٹھ راؤنڈز شامل ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن گیارہ سو ایک یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائیں ۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...