Monday, 23 October 2017

کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا

https://goo.gl/Pn9cAY


اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راول پنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں: تیسری جنگ عظیم کا شدید خطرہ: امریکی فوج شمالی کوریا میں داخل؟ اب تک کی سنگین ترین خبر آگئی
بھارتی ریپ گرو گرمیت کی راز دار منہ بولی بیٹی ہنی پریت راز اگلنے لگی،جرم قبول کرلیا

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز مٹھی میں 41، ٹنڈو جام، چھور 40، لسبیلہ ، سبی، حیدر آباد اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔



میٹ آفس کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے37ڈگری رہنے کا امکان ہے۔




Urdu Khabrain
News, Pakistan Weather News, Pakistani News, Samaa, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Weather News, Weather Khabrain, Weather News, Weather Urdu News, ابرالود, جزوی, رہے, طور, ماحولیات, مطلع, میں, پر, کراچی, گا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...