Thursday, 9 November 2017

مردان میں دھماکہ، 11 افراد زخمی

https://goo.gl/ceptTw
 


تصویر کے کاپی رائٹ
EPA

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ایک بازار میں ہونے والے ایک دھماکے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔




ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح مران کے خواجہ گنج بازار میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 11 میں سے دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

شدید زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت ابو بکر اور یحییٰ کے نام سے کی گئی ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ مردان میں ہی گذشتہ برس دسمبر میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


قالب وردپرس
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...