https://goo.gl/KzGfNw
روس کے اتھلیٹس جو غیر قانونی ادوایات استعمال کرنے کے الزام سے انکار کرتے ہیں انھیں برازیل کے شہر ریو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے صرف پندرہ دن پہلے پتا چلے گے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔
کھیلوں کے تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کی عدالت نے کہا کہ وہ اتھلیٹ اور اتھلیٹکس کی گورننگ باڈی، آئی اے اے ایف کے ساتھ معاہدے پر پہنچ گئی ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
آئی اے اے ایف نے روسی اتھلیٹکس فیڈریشن کے اولمپکس میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی کیونکہ ان پر وسیع پیمانے پر ’ڈوپنگ‘ یا ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
لیکن 68 کھلاڑی جن پر یہ الزامات نہیں ہیں ان کا کہنا کہ انھیں اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
روسی اولمپلکس کمیٹی (آر او سی) کا کہنا ہے کہ جن روسی کھلاڑیوں پر ایسا کوئی الزام نہیں ہے اور وہ کھیلوں میں حصہ لینے کی اہلیت رکھتے ہیں یا کوالیفائی کر چکے ہیں انھیں ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔
ثالثی کی عدالت کا کہنا ہے وہ 21 جولائی تک اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنا دے گی۔
Urdu Khabrain
Saturday, 11 November 2017
روسی اتھیلیٹس کی اولمپکس میں شرکت، فیصلہ 21 جولائی کو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment