https://goo.gl/j9Wzvp
اداکارعدنان صدیقی نے مصروفیات کے باعث ہالی ووڈ سے پیشکش کوقبول کرنے کے بجائے بالی وڈ فلم سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔
عدنان صدیقی کوحال ہی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم میں اہم کردارکی آفرہوئی ہے لیکن مصروفیات کے باعث اس پروجیکٹ کوسائن نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے جب کہ بالی ووڈ کی جانب سے ہونیوالی پیشکش کوقبول کرنے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا تو ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ مجھے بھی ایک پروجیکٹ میں دلچسپ کردار آفر ہوا ہے لیکن میں ڈراموں اور دیگر پروجیکٹس کی شوٹنگز کے باعث اتنا مصروف ہوں کہ مجھے ہالی وڈ کا پروجیکٹ چھوڑنا پڑا لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کی طرف سے ہونے والی آفرکومیں نے قبول کرلیا ہے، یہ پروجیکٹ دو ماہ بعد شروع ہوگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment