https://goo.gl/XZgGzC
سعودی حکومت کی طرف سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے۔ سعودی خواتین اور خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں شاہ سلمان کے اس فیصلے کی تحسین کر رہی ہیں لیکن اس کے مخالف سعودی مردوں کو شاید یہ فیصلہ قبول کرنے میں وقت لگے گا۔ گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک دولہا نے اس وقت شادی سے انکار کر دیا جب دلہن کے والد کی طرف سے نکاح نامے میں شرط عائد کی گئی کہ اس کی بیٹی کو کار چلانے کی اجازت ہو گی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد نے اس سے قبل 40ہزار ریال (تقریباً 11لاکھ روپے) کے جہیز اور شادی کے بعد ملازمت جاری رکھنے کی اجازت سمیت دیگر کئی شرائط بھی عائد کی تھیں جو دولہا نے منظور کر لیں لیکن نکاح کے موقع پر اس نے نئی شرط عائد کر دی کہ جب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا تو اس کی بیٹی کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور گاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق دولہا نے فوری طور پر ان کی یہ شرط مسترد کر دی اور بارات کو وہیں چھوڑ کر اکیلا شادی ہال سے نکل گیا۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے چند ہفتے قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا تاریخی فرمان جاری کیا ہے جس پر جون 2018ءسے عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور پھر خواتین ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گی اور اپنے نام پر گاڑی رکھ سکیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے و دیگر عالمی رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے شاہ سلمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور اسے خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اجازت, اس, انٹرنیشنل, ایسی, باپ, بھی, بیٹی, تقریب, تھی, جائیں, جان, حیران, دولہا, دی, رکھ, رہ, سعودی, سے, شادی, شرط, عرب, لڑکی, منٹ, میری, میں, نتیجے, نکاح, نے, پاکستانی, پر, پہلے, چلا, چند, چھوڑ, کام, کر, کو, کہ, کی, کیا, کے, گیا, گے, ہمیشہ, ہوگی, ہی
Saturday, 18 November 2017
’میری بیٹی کو اس کام کی ہمیشہ اجازت ہوگی‘ سعودی عرب میں شادی، نکاح سے چند منٹ پہلے لڑکی کے باپ نے ایسی شرط رکھ دی کہ دولہا شادی کی تقریب ہی چھوڑ کر چلا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment