https://goo.gl/79Si5t
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’’پی ایس ایل‘‘ پاکستان کی پہچان ہے اور اس مرتبہ ملک میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔
ماہرہ خان پی ایس ایل تھری کے لئے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔
مزید جانئیے: پی ایس ایل3 کیلئے ڈرافٹ مکمل: کرس گیل جگہ بنانے میں ناکام
پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment