Tuesday, 7 November 2017

ایم کیو ایم کو دفن کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے، مصطفیٰ کمال

https://goo.gl/UTge3C

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سب کیلئے خطرہ ہے، اسے دفن کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ اس کے پاس آج بھی بانی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے۔



پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سر زمین پارٹی نے مرکزی الیکشن سیل آفس کا افتتاح کرتے ہوئے الیکشن سرگرمیوں کا اغاز کردیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب ایک ایک نہیں بلکہ ایم این اے اور ایم پی اے کی پوری لاٹ اٹھائیں گے۔ ایم کیو ایم کے کارناموں سے مہاجروں سمیت سب کو خطرہ ہے، اسے دفن کرنے کیلئے کوئی بھی طریقہ اپنائیں گے۔


مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خود تو جاکر ٹھاکر کی لانڈری میں دھل کر آگئے۔ غدار وطن گئے تھے اور لیڈر بن کر آگئے۔ ٹھاکر کی لانڈری سے دھلنے والے ہمیں کس منہ سے ایجنسیوں کا آدمی کہتے ہیں۔


مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے برائے فروخت کا بورڈ لگا رکھا ہے۔ کل تک نااہل وزیراعظم کو ووٹ دینے والے اج کسی اور کو ووٹ دینے کو تیار ہیں۔


انہوں نے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ بھی بانی ایم کیو ایم کے بعد انیس قائم خانی اور حماد صدیقی کا قرار دے دیا۔


تقریب سے سیکریٹری جنرل پی ایس پی رضا ہارون ڈاکٹر صغیر اور ارشد ووہرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر الیکشن سیل کے انچارج محمد دلاور نے الیکشن سیل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, استعمال, ایم, حربہ, دفن, مصطفی, پاکستان, کرنے, کریں, کمال, کو, کیلئے, کیو, گے, ہر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...