Monday, 6 November 2017

ایشوریا رائے کی خوبصورتی کا رازکھل گیا

https://goo.gl/uNQcn2

بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ ایشوریا رائے کوانڈسٹری سے جڑے 2 دہائی سے زیادہ کا وقت بیت گیا ہے تاہم اداکارہ آج بھی فلموں میں پہلے کی طرح انتہائی خوبصورت اور دلکش دکھائی دیتی ہیں تاہم اب اس خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بالی ووڈ میں ایک لمبے عرصے سے کام کررہی ہیں اورآج بھی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے لاتعداد مداح ہیں جوانہیں بہت پسند کرتے ہیں۔


رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنی خوبصورتی بر قرار رکھنے کے لیے بھارتی ریاست کیرالہ سے سلمنگ آئل (دبلا کرنے والے تیل) منگواتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اداکاری کے وقت وہ ہمیشہ جوان اور خوبصورت اوردبلی دکھائی دے سکیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: ایشوریا رائے ہالی ووڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں


رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم فینی خان میں جواں وخوبصورت دکھنے کے لیے بھی سلمنگ آئل منگوائے ہیں جو بچن ہاؤس پہنچ گئے ہیں جب کہ رپورٹس میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد ہرفلم کے لیے سلمنگ آئل کا استعمال کررہی ہیں۔


واضح رہے کہ کرن جوہرکی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی ایشوریا رائے کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا جب کہ اب وہ نئی آنے والی فلم ’پھننے خان‘ کی شوٹنگ میں خاصی مصروف ہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...