Monday, 13 November 2017

لاہور ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز نیلام کرنے کا حکم

https://goo.gl/Lbw779

لاہور ہائیکورٹ نے بینک کی درخواست پر شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔



لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے بینک کی جانب سے شریف خاندان کی مل کی نیلامی کے لیے درخواست کی سماعت کی جس دوران بینک کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ نوازشریف کے قریبی عزیز نے 27 کنال ایک مرلے پر مشتمل مل کو رہن رکھوا کر قرضہ حاصل کیا، قرض کی عدم ادائیگی پر اتفاق ٹیکسٹائل ملزکو2000ء میں ڈیفالٹر قراردیا گیا۔


بینک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کے لیے قرض حاصل کیے، ڈیفالٹرہارون یوسف، یوسف عزیز، کوثریوسف، سائرہ فاروق،عائشہ ہارون نے قرض کے لیے گارنٹی دی، ڈیفالٹر اتفاق ٹیکسٹائل ملزکے خلاف 2016 میں 25 کروڑ 33 لاکھ 64 ہزار کی ڈگری بھی جاری کی جاچکی ہے۔


بینک کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہا عدالتی ڈگری کے بعد اتفاق ٹیکسٹائل ملز مالکان نے14 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار ادا کیے، ڈیفالٹر ملز نے ڈگری کی بقایا 11 کروڑ 95 ہزار کی رقم ادا نہیں کی جارہی۔


بینک کے وکیل نے استدعا کی کہ رقم کی ریکوری کے لیے اتفاق اڈہ پر واقع اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔


عدالت نے بینک کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو 15 دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اتفاق, حکم, خاندان, شریف, لاہور, ملز, نیلام, ٹیکسٹائل, پاکستان, کا, کرنے, کی, ہائیکورٹ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...