Wednesday, 8 November 2017

قوم شریفوں سے جواب چاہتی ہے،عمران

https://goo.gl/AfDrdJ
اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب پانا مہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو خرید نہ سکا تو اسے بدنام کرنا شروع کر دیا۔ مسلم لیگ(ن) نے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے پرمٹھائیاں بانٹیں۔اب جب جے آئی ٹی میں تفتیش ہورہی ہے توکسی ٹریجڈی فلم کی طرح آنسو بہائے جارہے ہیں۔ قوم شریفوں سے جواب چاہتی ہے وہ ڈارمے کرنا بند کریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کو ایک سال جائزہ لینے کے بعد شائع کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھیں۔ سب سے پہلی قربانی آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو دینی پڑی لیکن دنیا کے رہنماوں کے برعکس ہمارے ہاں پانا مہ لیکس پر لگاتار جھوٹ بولا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز پر نواز شریف نے اپنی مرضی کا کمیشن بنانا چاہا، جب بات سپریم کورٹ میں گئی تو 2ججوں نے ان کے خلاف فیصلہ دیا لیکن حکومتی ارکان نے خوشیاں منائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مٹھائی نواز شریف کے منہ میں ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ہم جمہوریت بچا رہے ہیں۔کرپشن کرکے اور اداروں کو تباہ کرکے جموریت اور ملک کو کیسے بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم میرے اشارے کی منتظر ہے، جس دن انہوں نے کوئی حرکت کی تو ہم بتائیں گے کہ لوگ کیسے اکٹھے کئے جاتے ہیں۔
Urdu Khabrain
جے آئی ٹی, شریف خاندان, عمران خان, پانا مہ لیکس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...