Thursday, 16 November 2017

فواد خان نے ایک بار پھر بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

https://goo.gl/fpkUQb

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکار فواد خان کے نئے فوٹوشوٹ نے پاکستانیوں سمیت بھارتیوں کے بھی دل جیت لیے جس میں وہ پہلے سے زیادہ پر کشش نظرآرہے ہیں۔



عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے مداح پاک بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں ۔ فواد خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے چاہنے والوں میں خواتین کے ساتھ مرد بھی شامل ہیں ۔


بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں لیکن ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے فواد خان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھاکہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘کی شوٹنگ کے دوران میں فواد خان کی سحر انگیز شخصیت سےا تنا زیادہ متاثر تھا کہ گھنٹوں صرف انہیں ہی دیکھتا رہتا تھا۔





 


صرف رنبیر ہی نہیں معروف فلمساز کرن جوہر ، رشی کپور، سونم کپور اور رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ بھی فواد خان پر فدا ہیں یہاں تک کہ نیتو سنگھ نے تو خود کو فواد خان کی سب سے بڑی مداح قرار دیا تھا۔





 


بھارتی فلم انڈسٹری سے دور ہونے کے باوجود ابھی تک بھارتیوں پر سے فواد خان کا جادو اترا نہیں ہے جب ہی تو ان کے حالیہ فوٹوشوٹ نے ایک بار پھر بھارتیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔





 


فواد خان نے پاکستانی برانڈ ’’سلک‘‘کے لیے ماڈلنگ کی اور سوشل میڈیا پرا ن کے دبنگ انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔




 


Dabaang ??


A post shared by Fawad Afzal Khan F.A.K.O (@fawad.afzal.khan.ofc) on




 


واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ فلم’’خوبصورت‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ بعدا زاں 2016 میں وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘میں نظرآئے اوراپنی پر کشش شخصیت کے باعث ساری توجہ سدھارتھ کے بجائے خود لے اڑےتھے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...