Friday, 3 November 2017

پاکستان سپر لیگ: عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار

https://goo.gl/bKZJwT

عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں گے۔



جارحانہ مزاج بیٹسمین عمران نذیر ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگاتے نظر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ 35 سالہ جارح مزاج بیٹسمین 2014ءمیں کے سر پر گیند لگنے اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 2012ءمیں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں عمدہ کارکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کیلیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔



واضح رہے کہ عمران نذیر پاکستان کی جانب سے 79 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 9 ففٹیز کی مدد سے 24.61 کی اوسط سے 1895 رنز بنا چکے ہیں، 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انہوں نے 3 ففٹیز کیساتھ 21.73 کی اوسط سے 500 رنز بنا رکھے ہیں۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کے 102 میچز میں 18 نصف سنچریز کی مدد سے 28.22 کی ایوریج سے 2540 رنز سکور کر رکھے ہیں، 93 رنز ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...