https://goo.gl/U9xEH9
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا پیغام بھی پہنچایا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات پی آئی بی فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کراکر مصنوعی سیاست کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب دباؤ کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ چار روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندوں کے سامنے ایک منشور اور ایک نشان کے تحت آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اگلے ہی روز ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کو دباؤ کا نتیجہ قرار دیا تھا جس کے جواب میں مصطفی کمال نے بھی پریس کانفرنس کرکے ان پر الزامات کی پوچھاڑ کردی تھی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, رہنما, ستار, سے, عاصم, فاروق, ملاقات, پاکستان, پیپلزپارٹی, ڈاکٹر, کی, کے
No comments:
Post a Comment