Saturday, 11 November 2017

سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بند ہوجانی چاہیے، قمرزمان

https://goo.gl/ZRVx72

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس پی اورمتحدہ کے بننے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاست کے اندراسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا کام بند ہوجانا چاہئے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے کہ پی ایس پی اور متحدہ کیسے بنیں، مصطفیٰ کمال نے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں انکی تحقیقات ہونی چاہیے۔


قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں کوجتنی گالیاں دی جارہی ہیں اسکی تاریخ نہیں ملتی، میاں صاحب پوچھتے کہ مجھے کیوں نکالا، تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے جواب دیا کہ آپ نے جھوٹ بولا اور عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر آپ کو نکالا، حقائق سامنے آگئے ہیں اور اب حدیبیہ کیس بھی کھل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں نیشنل گورنمٹ اور ٹینکوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔





























































































































































































































































قالب وردپرس

Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اسٹیبلشمنٹ, بند, سیاست, قمرزمان, مداخلت, میں, پاکستان, چاہیے, کی, ہوجانی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...