https://goo.gl/udn25j
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں بھی انسان ہوں، مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے اپنی صفائی دینے کا موقع مل رہا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوربالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی کچھ عرصہ قبل نیویارک کے ہوٹل کے باہر سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر وائرل ہوئی تھیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ماہرہ کو بےتحاشا تنقید کا نشانہ بنائے جانے پراداکاررنبیر کپور بھی میدان میں کود پڑے تھے اورانہوں نے ماہرہ کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ بہت اچھی اور عزت دار خاتون ہیں لہٰذاان پر تنقید بند کی جائے۔ جب کہ اس معاملے پر ماہرہ خان نے بھی فلم’’ورنہ‘‘کی تشہیری تقریب کے دوران خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت زیادہ محتاط رہتی ہیں تاہم انہوں نے اپنی اس غلطی سے سبق حاصل کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ رنبیر کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے پر خاموشی برقرار رکھوں گی اور کوئی ردعمل ظاہر نہیں کروں گی۔
میں بہت مضبوط عورت ہوں لیکن اس واقعے نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل ظاہر کرنا چاہتی تھی لیکن میں ایسا نہیں کرسکی کیونکہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کہنا ہے۔
ماہرہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان تصاویر کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوئے تھے بالکل اسی طرح جیسے میری نانی اور میرے ماموں اس طرح کی تصاویر دیکھ کر ہوتے اور یہی وجہ تھی کہ مجھ پر تنقید کی گئی۔
میں آج اگر کسی بوڑھی یا ادھیڑ عمر کی خاتون سے ملتی ہوں اور وہ کہتی ہیں کہ انہیں وہ تصاویر پسند نہیں آئی تھیں تو میں فوراً مانگتی ہوں۔ ماہرہ نے کہا کہ خدا کا شکر ہے ’’پاور دی گیم‘‘(فلم ورنہ)بالکل صحیح وقت پر ریلیز ہورہی ہے اور مجھے اپنی صفائی دینے کا موقع مل رہا ہے۔
اداکارہ نے کہا لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا میں اپنے مداحوں کے لیے رول ماڈل ہوں تو میں کہتی ہوں ہاں میں رول ماڈل ہوں لیکن مکمل رول ماڈل نہیں۔ میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تھی کہ بہت سارے لوگ میرے لیے کھڑے ہوئے تھے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment