https://goo.gl/iqdGvB
تھانہ چہلیک کی حدود میں پولیس اہلکاروں نے بزرگ جوڑے کو قبضے کے خلاف احتجاج کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملتان میں بزرگ جوڑا پولیس تشدد کا نشانہ بن گیا۔ 75 سالہ معمرخاتون نسیم بی بی اپنے شوہر کے ہمراہ ایم ڈی اے کے اہلکاروں کے خلاف احتجاج کررہی تھیں انہوں نے بینرز بھی اٹھارکھے تھے، جوڑے کا مؤقف تھا کہ ایم ڈی اہلکار ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
نیوز ٹیم جب بزرگ جوڑے کی فریاد سننے پہنچی تو پولیس نے جوڑے پر تشدد شروع کردیا جب کہ اکرام بلوچ نامی ایم ڈی اہلکار نے بزرگوں کے ہاتھ سے بینرز چھین کر پھاڑ دیا، پولیس اہلکاروں نے احتجاج روکنے کے لئے معمر جوڑے کی سرِعام تذلیل کی اور سڑک پر گھسیٹے ہوئے پولیس موبائل تک لائے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او غلام مرتضیٰ اور دیگر پولیس اہلکار بزرگ جوڑے کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور تشدد کرتے ہوئے پولیس موبائل میں بٹھا کر تھانے لے گئے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بزرگ, تذلیل, جوڑے, سرعام, ملتان, میں, پاکستان, پولیس, کی, کے, ہاتھوں
No comments:
Post a Comment