https://goo.gl/UfzdJR
پولیس کے مطابق فلپائن میں آنے والے خوفناک استوائی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جبکہ پالیس حکام نے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
خیال رہے کہ استوائی طوفان فلپائن کے دوسرے بڑے جزیرے منداناؤ سے جمعے کے روز ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے منداناؤ سلوگ دریا سے 36 لاشیں نکالیں جبکہ حکام کے مطابق زامبوانگا پیننسولا میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی مغربی جزیروں سے ٹکرانے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی گئی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ توبوڈ کے پولیس آفیسر جیری پارامی نے بتایا کہ دریا کا پانی اوپر آجانے کی وجہ سے مکانات ٹوٹ گئے اور اب وہاں کوئی گاؤں نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رضاکاروں نے مٹی میں کھود کر لاشیں نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس گاؤں میں تقریباً 2 ہزار کے قریب افراد آباد تھے۔ سول ڈیفنس افسر کے مطابق طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پیا گاو گاؤں میں 40 کے قریب گھر تباہ ہوئے جس میں 10 کے قریب افراد بھی ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریسکیو ٹیم کو جائے وقع پر پہنچا دیا ہے تاہم ان کو پتھروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ فلپائن میں تقریباً ہر سال 20 کے قریب طوفان آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر میں ہلاکتیں بھی سامنے آتی ہیں تاہم 2 کروڑ کی آبادی والا میانداناؤ میں اس طرح کے طوفان بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس سے قبل فلپائن میں ہائیان کے علاقے میں طوفانی ہوا سے 7 ہزار 3 سو 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 23 نومبر 2013 کو آنے والے اس طوفان نے فلپائن کے گنجان آباد علاقے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 24 December 2017
فلپائن میں خوفناک طوفان سے 133 افراد ہلاک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment