Thursday, 14 December 2017

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید

https://goo.gl/7FZQA9
شمالی وزیرستان : فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے حال میں پاس آؤٹ ہوئے تھے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقےبورے سے تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ شہید ہونیوالے 21سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔ یاد رہے گذشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک اور جوان میجراسحاق شہید ہوگیا تھا۔ اٹھائیس سال کے میجراسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔ اس سے قب لرواں سال 9 اگست کو اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ دیگر شہید جوانوں میں  حوالدار غلام نذیر، حوالداراختر، سپاہی عبدالکریم شامل تھے۔
Urdu Khabrain
21سالہ, Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, اہم ترین, بشارت, دہشتگردوں, سپاہی, سیکنڈ, شمالی, شہید, عبدالمعیداور, فائرنگ, لیفٹیننٹ, وزیرستان, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...