Thursday, 14 December 2017

قندھار پولیس چیک پوسٹ حملہ، گھمسان کی لڑائی میں 22 پولیس اہلکار اور 40 طالبان ہلاک

https://goo.gl/3gp2FB

کابل: قندھار میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے سخت مقابلے کے بعد 40 طالبان کو ہلاک کردیا اس دوران 22 پولیس اہلکار جاں بحق ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے.


تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد طالبان جنگجو پیر کی رات ضلع میوند اور زہاری میں واقع پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور طالبان کے درمیان گھمسان کا مقابلہ علی الصبح تک جاری رہا.
افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران 40 طالبان ہلاک ہوگئے اور باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. ترجمان قندھار پولیس کا کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم مستعد پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 40 طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس دوران ترجمان نے 22 فرض شناس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے.
انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں کا یہ حملہ گزشتہ چند برسوں میں سب سے بڑا حملہ تھا جس کے دوران پولیس اہلکاروں نے چار خود کش حملہ آوروں کو بھی عبرت ناک موت سے ہمکنار کیا.
Urdu Khabrain
22, 40, Pakistan Terrorism News, Pakistani News, Terrorism Khabrain, Terrorism News, Terrorism Urdu News, Top Terrorism News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Terrorism News, اور, اہلکار, حملہ, دہشت گردی, طالبان, قندھار, لڑائی, میں, پوسٹ, پولیس, چیک, کی, گھمسان, ہلاک

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...