https://goo.gl/UKTNSg
امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کٹوتی کردی اور کہا ہے کہ کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔ اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔
یہ کٹوتی اقوام متحدہ کے نئے بجٹ برائے سال 19-2018ء میں کی گئی ہے ، اقوام متحدہ کے اجلاس میں اگلے دو برس کے لیے 5ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ بجٹ کٹوتی درست سمت میں ایک بڑا قدم ہے، کسی کو امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے، اقوام متحدہ کی ناکامیاں اور شاہ خرچیاں سب جانتے ہیں اس لیے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 285 ملین ڈالرز کم کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا اقوام متحدہ کو فنڈ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے جو مجموعی بجٹ کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے جب کہ بقیہ بجٹ دنیا بھر کے دیگر ارکان ممالک پورا کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور دھمکی دی تھی کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والوں کی امداد بند کردی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Saturday, 30 December 2017
امریکا نے اقوام متحدہ کے بجٹ میں 28 کروڑ ڈالر کمی کردی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment