https://goo.gl/ACa1zD
برلن : جرمنی کے شہروں میونخ اور برلن کے درمیان300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس عوام کیلئے شروع کردی گئی ہے، ٹرین سروس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر چار گھنٹے کا رہ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا عظیم الشان منصوبہ ’’جرمن یونیٹی ٹرانسمیشن پراجیکٹ‘‘ پچیس سال کی مسلسل محنت اور اربوں یورو کی لاگت سے بالآخرمکمل ہوگیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، میونخ اور برلن کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔
اس ریلوے ٹریک پر دن میں تین مرتبہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرینیں دونوں سمتوں میں چلتی ہیں اور دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ چار گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرلیتی ہیں، اس سے قبل یہ فاصلہ چھ گھنٹے پر محیط تھا۔
ریلوے حکام نے توقع ظاہر کی کہ یہ تیز رفتار ریلوے سروس فضائی سفر سے مقابلہ کر سکے گی، میونخ اور برلن کے ایک ٹرپ کے لیے مسافروں کو فی کس ایک سو پچاس یورو خرچ کرنے پڑیں گے۔
Urdu Khabrain
300کلومیٹر, Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, جرمنی, رفتار, سائنس و ٹیکنالوجی, سے, فی, متعارف, والی, ٹرین, چلنے, کی, گھنٹہ
Saturday, 16 December 2017
جرمنی :300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment