https://goo.gl/fbekuJ
تین سال قبل جب نتاشا لوئس نامی نوعمر لڑکی کو اس کی والدہ مقامی ’فش اینڈ چپس ریسٹورنٹ‘ میں پارٹ ٹائم ملازمت دلوانے کے لئے لے کر گئیں تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ان کی بیٹی خود سے 37 سال بڑے ریسٹورنٹ کے مالک کے عشق میں مبتلاءہو جائے گی. نتاشا اپنے باس رچرڈ کے عشق میں ایسی دیوانی ہوئی کہ جونہی وہ 18 سال کی ہوئی تو اس سے شادی کرلی.
ان کی شادی کے وقت رچرڈ کی عمر 55سال تھی. اس انوکھے جوڑے کی شادی کو تین سال ہوچکے ہیں اور اگرچہ وہ بہت ہی خوش ہیں لیکن لوگوں کی سوالیہ نگاہیں ضرور ہر جگہ ان کا تعاقب کرتی ہیں. نتاشا نے اپنی محبت اور شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ”رچرڈ میری زندگی کا پیار ہے. مجھے اس سے زیادہ اس دنیا میں کوئی پیارا نہیں ہے. ہم دونوں بے حد خوش ہیں. رچرڈ سے پہلے جتنے بھی لڑکوں کے ساتھ میری دوستی رہی وہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں.میں ہائی سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کے ریسٹورنٹ میں پارٹ ٹائم جاب کرنے گئی تھی.
شروع میں تو مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں تھی کیونکہ ان کی عمر میرے والد سے بھی 10 سال زیادہ ہے، لیکن پھر نجانے کب مجھے ان سے محبت ہو گئی. میرے والد اس بات سے بہت ناراض تھے. وہ اس شادی کے لئے راضی نہیں تھے لیکن جب ایک دن میری والدہ نے رچرڈ کو ڈنر پر مدعو کیا تو میرے والد کی ان سے کھل کر بات چیت ہوئی. اس ملاقات کے بعد وہ شادی کی اجازت دینے پر تیار ہوگئے.ہم دونوں بہت خوش اور مطمئن ہیں لیکن لوگ جب یہ جانتے ہیں کہ ہم میاں بیوی ہیں تو ان کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے. وہ اکثر ایسے سوالات بھی کرتے ہیں جن کا مقصد ہمیں شرمندہ کرنا ہوتا ہے، لیکن ہم لوگوں کی باتوں کو دل پر لینے کی بجائے ہنسی میں اڑا دیتے ہیں. ہم اپنی زندگی سے خوش ہیں تو لوگوں کی باتوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا.
Urdu Khabrain
18, Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, UrduOfficialcom, Viral Showbiz News, اپنے, باس, بڑے, توڑدی, خاموشی, سال, سالہ, سے, سے37, شادی, شوبز, ملازمہ, میں, نے, کی, کیوں
Thursday, 14 December 2017
میں نے اپنے سے37 سال بڑے باس سے شادی کیوں کی، 18 سالہ ملازمہ نے خاموشی توڑدی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment