https://goo.gl/BXTQ2Q
پاکستان سپر لیک کے تیسرے ایڈیشن کے لئے تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز مکمل کر لئے ہیں، لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سلمان ارشاد جبکہ سلور کٹگری میں عمران خان جونئیر کا انتخاب کیا۔
پاکستان کے لیے 12 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 28 سالہ شان مسعود کو ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری میں منتخب کیا۔ پی ایس ایل کے اب تک کے دونوں ایڈیشنز میں فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد جنید کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ انہیں کوئٹہ میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران تلاش کیا گیا تھا۔ 16 سالہ جنید مئی 2002 میں پیدا ہوئے تھے اور اگر پی ایس ایل کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ٹورنامنٹ کھیلنے والے کم عمر کرکٹر ہوں گے۔ جنید انڈر 19 ٹیم کے لیے بطور اضافی کھلاڑی بھی منتخب کیے گئے ہیں۔
پشاور زلمی نے بنو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ خوش دل شاہ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ خوش دل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 سالہ روحیل نظیر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ روحیل ان دنوں پاکستان کی انڈر19 ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ میں عالمی کپ کھیلنے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد طحہٰ کا انتخاب کیا ہے جبکہ مشتاق احمد کلہوڑو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہیں فرنچائز نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Saturday, 30 December 2017
پی ایس ایل 3 کیلئے فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز مکمل کر لئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment