https://goo.gl/NdTW2R
حکومت نے نئے سال سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ نگراں ادارے نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
No comments:
Post a Comment