Sunday, 31 December 2017

مصر: چرچ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

https://goo.gl/4M8yoy
مصر کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان خالد مگاہِد نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ تاہم مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور کو، جو کہ مطلوب دہشت گرد اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد کے پاس ایک رائفل، گولیوں کے 150 راؤنڈز اور ایک بم موجود تھا جسے وہ چرچ میں پھاڑنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے چرچ سے قبل ایک اسٹور میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کیا، جس کے بعد وہ چرچ میں داخل ہوا جہاں اس کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے چرچ اور علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے مقامی گروپ طرف سے گزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور گرجا گھروں پر حملوں سے متعدد مسیحیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ قبطی مسیحیوں کے کرسمس کے تہوار سے قبل پیش کیا، جو 7 جنوری کو منایا جاتا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...