https://goo.gl/UWk6Qj
فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ رضوی ، قادری اور زرداری سب مل کر بھی حکومت ختم نہیں کرسکتے۔
پولی ٹیکنیکل کالج نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی، معیشت اور امن کے ساتھ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کی کیونکہ ترقی کا دارومدار تعلیمی صلاحیتوں پر ہے، کوئی مسلمان ختم نبوت پر ایک حرف بھی لائے وہ اسلام سے خارج ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج مسلمان اس لئے مار کھارہے ہیں کیونکہ کہ ہم میں اتحاد نہیں ، ہمارے پاس فتوے دینے والے بہت ہیں لیکن کوئی قوم کو یہ نہیں بتاتا کہ ہم پیچھے کیوں ہیں ، بغداد دنیا میں طاقت ور تھا لیکن فتوؤں کی وجہ سے مسلمانوں کا اقتدار ختم ہوگیا، مسلک کی بنیاد پر فساد شروع ہوجائیں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانے والے سیاسی رہنما پاکستان کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں، خادم رضوی، طاہر قادری ، آصف زرداری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اور کسی کو حکومت گرانے کی مذموم سازش نہیں کرنے دیں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, احسن, اقبال, بھی, حکومت, رضوی, زرداری, سکتے, قادری, مل, نہیں, پاکستان, کر, گرا
Tuesday, 12 December 2017
زرداری، رضوی، قادری مل کر بھی حکومت نہیں گرا سکتے، احسن اقبال
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment